حیدرآباد۔یکم اکٹوبر (اعتماد نیوز)تلنگانہ قانون ساز کونسل میں آج حکمران جماعت ٹی آر ایس اور کانگریس ارکان کے درمیان سخت نوک جھونک ہوئی ۔ وقفہ سوالات کے درمیان کانگریس کے رکن پربھاکر نے حصہ لیتے ہوئے ریاست میں سرقے کے واقعات ‘ چائن اسناٹچنگ واقعات پر حکومت کو اسکا ذمہدار قرار دیا ۔انہوں نے کہا کہ ریاست میں
غیر قانونی طور پر ہتھیار کی منقلی کے باوجود حکومت غفلت کی نیند لے رہی ہے۔ اس پر ریاستی وزیر داخلہ این نرسمہا ریڈی نے کہا کہ اسکے ر وک تھام کے لئے حکومت اقدامات کر رہی ہے۔ کڑی نگرانی کی جا رہی ہے۔ جگہ جگہ سی سی ٹی وی کیمرے لگائے گئے ہیں۔ اسکے باوجود واقعات میں اضافہ افسوسناک ہے۔ درین اثناء اس مسئلہ پر حکومت اور کانگریس ارکان کے درمیان زبردست بحث و تکرار بھی ہوئی ۔